14 نومبر، 2006، 10:01 PM

صدر بش کے دورے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے

انڈونیشیا میں امریکی صدر بش کے دورے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں امریکی صدر بش کے دورے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں سینکڑوں افرادنے ایک احتجاجی مظاہرہ کے دوران امریکی صدر بش کے انڈونیشیا کے مجوزہ دورے کی منسوخی کا مطالبہ کیاہے

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں سینکڑوں افرادنے ایک احتجاجی مظاہرہ کرکےامریکی صدر بش کے مجوزہ دورۂ انڈونیشیا کی منسوخی کا مطالبہ کیاجکارتا کے جنوب میں واقع شہر بگور میں مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظيموں کے کارکنوں نے انڈونیشیا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بش کے دورے کو منسوخ کردے کیونکہ امریکی صدر بش کی غلط اور اسرائيل نواز پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور یہ کہ بعض اداروں کے جائزوں کے مطابق امریکی صدر دنیا کی امن و سلامتی کے لئے سب سے زیادہ خطرہ ہیں مظاہرین نے کہا کہ ایسے خطرناک اور مجرم انسان شخص کو انڈونیشیا کے دورے سے باز رکھنا چاہیے واضح رہے کہامریکی صدر بش آئندہ پیر کو انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے ہیں

News ID 407146

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha